Procter & Gamble

Skip to main content

Procter & Gamble (پراکٹر اینڈ گیمبل) ویب سائٹس کے لئے شرائطِ استعمال برائے

آخری تجدید: مئی، 2016

فہرست مندرجات

Procter & Gamble کمپنی یا اس سے ملحقہ اداروں، ذیلی اداروں، متعین اداروں، ورثاء، برانڈز، لائسنس دینے والوں، لائسنس یافتہ، اور/یا ایجنٹس ("P&G"، "Procter & Gamble" یا "ہم") کے زیر انتظام ویب سائٹس کا نیٹ ورک (مشترکہ طور پر "ویب سائٹس، "سائٹس"، یا "سائٹ") کئی ویب سائٹس اور ویب صفحات پر مشتمل ہے۔ یہاں شامل شرائط، ضوابط اور نوٹس (مشترکہ طور پر "شرائط") تمام P&G ویب سائٹس پر لاگو ہوتی ہیں۔ مزید برآں، ان سائٹس پر پیش کردہ خاص P&G سائٹس یا خصوصیات اور سرگرمیاں (جیسا کہ تشہیر اور چیٹ رومز) ان سائٹس میں بیان کردہ اضافی شرائط ("اضافی شرائط") سے مشروط بھی ہو سکتے ہیں، ان تمام کو حوالے کے لئے یہاں شامل کیا گيا ہے۔ اگر یہاں شامل کوئی بھی شرائط کسی مخصوص P&G ویب سائٹ کی اضافی شرائط سے متصادم ہو تو اضافی شرائط لاگو ہوں گی۔ کسی مخصوص P&G ویب سائٹ میں پیش کردہ شرائط، تو پھر اضافی شرائط لاگو ہوں گی۔

یہ ویب سائٹ یا دیگر P&G ویب سائٹس کے استعمال سے قبل براہ کرم درج ذیل شرائط بغور پڑھیں۔ آپ ("صارف") کو پیش کردہ P&G ویب سائٹس شرائط اور قابل اطلاق رازداری کے بیان میں تبدیلی کے بغیر آپ کی قبولیت سے مشروط ہیں۔ اس سائٹ یا کسی دیگر سائٹ تک رسائی حاصل کرنے یا انہیں استعمال کرنے سے آپ ان شرائط اور قابل اطلاق رازداری کے بیان سے اتفاق کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط سے متفق نہیں تو یہ سائٹ یا کوئی دیگر سائٹ استعمال نہ کریں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ ان شرائط میں آپ سے ثالث کے سامنے تنازعات جمع کروانا درکار ہو سکتا ہے اور تقاضا کیا جا سکتا ہے کہ صرف ہیملٹن کاؤنٹی، اوہائیو کے کسی فورم میں ہی تنازعات حل کیے جائیں۔ مکمل تفصیلات کے لئے براہ کرم ان شرائط کے قابل اطلاق قوانین اور تنازعات کے سیکشن کا جائزہ لیں۔

واپس اوپر جائیں

رازداری

P&G ویب سائٹس کا استعمال P&G صارف کی رازداری کا بیان ("رازداری کا بیان") سے بھی مشروط ہے۔ اگر کسی سائٹ میں رازداری کی اضافی علیحدہ دفعات ("رازداری کی اضافی دفعات") شامل ہوں تو اس سائٹ کا استعمال ان رازداری کی اضافی دفعات سے مشروط ہو گا۔ P&G صارف کی رازداری کا بیان اور رازداری کی اضافی دفعات دونوں ایک "رازداری کا بیان" ہیں۔

جب آپ ہماری سائٹس پر آتے ہیں تو معلومات جمع کرنے کے لئے ہم کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں، اس معلومات میں آپ کا آئی پی ایڈریس، آپ کے دیکھے گئے ویب صفحات اور آپ کے کلک کیے گئے لنکس شامل ہیں۔ ہم آپ کو بھیجی گئی ای میلز میں ڈیجیٹل کوکیز بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ وہ آپ کو موصول ہو گئی ہیں۔ آپ اپنے ویب براؤزر میں کوکیز کو حذف اور رد کر سکتے ہیں۔ ہم یہ معلومات اور سائٹ پر رجسٹریشن کے عمل یا بصورت دیگر آپ کی فراہم کردہ معلومات کو ہمارے رازداری کے بیان کے مطابق ممکنہ طور پر آپ کی دلچسپی کی معلومات ارسال کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کوکیز کے متعلق مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔

واپس اوپر جائیں

ان شرائط استعمال میں ترمیم

وقتاً فوقتاً، P&G ان شرائط میں تبدیلی کرسکتا ہے۔ جب ہم ایسا کریں گے، تو اوپر “آخری بار اپڈیٹ” کی سطر میں ترمیم کی جائے گی۔ آپ ان شرائط کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ شرائط میں ترمیم کے بعد آپ کے ذریعے سائٹ کے مسلسل استعمال اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ آپ یہ ترامییم قبول ہیں۔

واپس اوپر جائیں

سائٹس کا ذاتی استعمال

جب تک کہ بصورت دیگر نشاندہی نہ کی جائے، یہ سائٹ صرف آپ کے ذاتی اور غیر تجارتی استعمال کے لئے ہے۔آپ اس سائٹ پر ظاہر کیے گئے یا دکھائے گئے کسی بھی مواد یا مواصلت ("مواد")، بشمول مگر بلا تحدید متن، گرافکس، فوٹوگرافس، تصاویر، حرکت کرنے والی تصاویر، آواز، ڈرائنگز، معلومات، سافٹ ویئر، مصنوعات یا خدمات اور ان کے انتظامات کو یہاں دی گئی واضح اجازت کے بغیر تبدیل، نقل، تقسیم، ارسال، ظاہر، عمل، دوبارہ تیار، شائع، لائسنس، ماخوذ کام کی تیاری، منتقل یا فروخت نہیں کر سکتے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ کسی مواد کا غیر مجاز استعمال ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور متفق ہیں کہ ایسے کسی غیر مجاز استعمال کی صورت میں ہم قانون یا انصاف کے تحت دستیاب اصلاحات کے علاوہ حکم امتناع کے بھی مستحق ہوں گے۔ مخصوص مواد کے متعلق سائٹ پر واضح بیان کی گئی پابندیوں یا حدود کے مطابق ممکن ہے کہ آپ صرف اپنے ذاتی غیر تجارتی استعمال یا ہمیں آرڈر دینے کے لئے مواد کے کچھ حصے کی برقی نقول بنا سکیں یا اسے کاغذ پر پرنٹ کر سکیں۔  قبل از وقت تحریری اجازت کے بغیر مواد کا تمام دیگر استعمال، بشمول کسی بھی مواد میں تبدیلیاں، دوبارہ تیاری، تقسیم، دوبارہ اشاعت، اظہار یا منتقلی سختی سے منع ہے۔

آپ متفق ہیں کہ اپنے ذاتی غیر تجارتی استعمال یا ہمیں آرڈر دینے کے علاوہ آپ کسی بھی پراڈکٹ کی تفصیلات، تصاویر، فہرستیں یا قیمتیں جمع اور/یا استعمال نہیں کریں گے۔

آپ متفق ہیں کہ آپ اس سائٹ کا کوئی بھی حصہ یا استعمال یا سائٹ تک رسائی کو دوبارہ تیار، نقل، کاپی، فروخت، دوبارہ فروخت یا کسی تجارتی کام کے لئے غلط استعمال نہیں کریں گے، بشمول مگر بلا تحدید "اسکریپنگ" یا کوئی روبوٹ، اسپائڈر یا دیگر خودکار ذرائع کا استعمال۔ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر یہ سائٹ یا اس سائٹ پر دکھائی گئی کسی بھی معلومات یا مواد کو فریمز میں، "ان لائن" لنکس یا مماثل ذرائع کے ذریعے کسی اور ویب سائٹ پر چلانا یا دکھانا منع ہے۔ اس ویب سائٹ کے اجازت یافتہ لنکس کے لئے تمام قابل اطلاق قوانین، اصولوں اور ضوابط کی تعمیل لازمی ہے۔آپ ہمارا نام یا ہمارے کوئی ٹریڈ مارکس یا اس سائٹ پر دکھائی گئی کسی پراڈکٹ کے مینوفیکچرر )تیارکنندہ( کی ان تفصیلات استعمال کرنے والے کوئي میٹا ٹیگز یا دیگر "خفیہ متن" واضح تحریری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتے۔ مزید براں، آپ متفق ہیں کہ آپ درج ذیل کام نہیں کریں گے: (ا) کوئی ایسی کاروائی جو ہماری ذاتی صوابدید میں ہمارے انفراسٹرکچر پر غیر منطقی یا غیر مناسب حد تک بڑا بوجھ ڈالے؛ (ب) اس سائٹ کے مناسب کام یا سائٹ پر موجود کسی سرگرمی میں مداخلت یا مداخلت کی کوشش؛ یا (ج) سائٹ تک رسائی روکنے یا محدود کرنے والے ہمارے اقدامات کو توڑنا۔

واپس اوپر جائیں

صارفین کا جمع کروایا گیا مواد

یہ شرائط P&G ویب سائٹس سے منسلک آپ کے تیار کردہ متن، تصویر، ویڈیو، پوسٹ، گفتگو، موسیقی، آڈیو/ساؤنڈ ریکارڈنگ، تخلیقی کام، ریٹنگ، آراء یا دیگر مواد یا معلومات کے متعلق آپ کے رویے، آپ کے حقوق اور P&G کے حقوق پر لاگو ہوتے ہیں ("پوسٹ")۔ جب آپ کوئی پوسٹ جمع کرواتے ہیں تو آپ درج ذیل سے اتفاق کرتے ہیں:

  • آپ کی پوسٹ اصل، درست، آپ کی بنائی گئی اور کسی کی نقل نہیں ہے؛
  • آپ اس وقت اپنی پوسٹ میں مذکورہ P&G مصنوعات کے اصل صارف ہیں اور آپ کی پوسٹ P&G مصنوعات کے متعلق آپ کی درست رائے اور حالیہ تجربے کی عکاسی کرتی ہے۔
  • آپ کی عمر اکثریت سے زائد ہے، یا اگر آپ کم عمر ہیں تو آپ کے والدین یا قانونی سرپرست نے آپ کی پوسٹ کی اجازت دی ہے؛
  • آپ P&G کے ملازم نہیں اور P&G کے کسی ایسے ملحقہ ادارے یا ایجنسی میں کام نہیں کرتے جس کی خدمات P&G نے P&G مصنوعات کے فروغ اور/یا فروخت کے لئے حاصل کی ہوئی ہیں؛ یا اگے آپ P&G کے ملازم ہیں یا P&G کے کسی ایسے ملحقہ ادارے یا ایجنسی کے لئے کام کرتے ہیں جس کی خدمات P&G نے P&G مصنوعات کے فروغ اور/یا فروخت کے لئے حاصل کی ہوئی ہیں تو آپ متفق ہیں کہ اپنی پوسٹ میں P&G سے اپنے تعلق کا واضح اور نمایاں اظہار شامل کریں؛
  • آپ کی پوسٹ (یا اس کا کوئی حصہ) P&G یا کسی فریق ثالث کے کسی دیگر تشہیری یا اشتہاری مواد میں شامل نہیں اور نہ ہی اسے استعمال کرنے کا کوئی ارادہ ہے؛
  • آپ کی پوسٹ سے پہلے آپ کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی، نہ ہی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا اور آپ کو اپنی مجوزہ پوسٹ کے بدلے کسی ادائیگی کی توقع نہیں ہے۔ آپ کی پوسٹ کے بدلے آپ کو پہلے سے کوئی نفع نہیں پہنچا اور نہ ہی مستقبل میں کسی نفع کی توقع ہے، ماسوائے یہ کہ آپ کی پوسٹ کو P&G کے تشہیری مقاصد سے استعمال کرنے کا امکان موجود ہو۔ یا اگر آپ کو کوئی نفع ملا ہے تو آپ نے اپنی پوسٹ میں اس نفع کی تفصیلات واضح طور پر ظاہر کی ہیں؛
  • آپ کی پوسٹ غلط، گمراہ کن، گستاخ، بےہودہ، بےشرم، ذلت آمیز، توہین آمیز، بے بنیاد بہتان تراشی والی یا بصورت دیگر نامناسب نہیں ہے؛
  • آپ کی پوسٹ میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں جو کسی فریق ثالث کے حقوقِ اشاعت، پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، تجارتی راز، تشہیر کے حق، رازداری کے حق، اخلاقی حقوق اور/یا کسی دیگر قابل اطلاق ذاتی یا مالکانہ حقوق کے منافی ہو؛
  • آپ کی پوسٹ میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں جو کسی قانون، آئین، حکم یا ضابطے کے منافی ہو، نہ ہی ایسا مواد شامل ہے جو ایسے رویے کی حوصلہ افزائی وکالت یا ہدایات فراہم کرے جو کسی قانون، آئین، حکم یا ضابطے کے تحت کسی فوجداری یا دیوانی جرم یا مجرم ہو۔
  • آپ کی پوسٹ میں کوئی ایسا مواد شامل نہیں جو کسی فرد یا گروہ کی جانب نفرت انگیز ہو یا منطقی طور پر نفرت انگیز سمجھا جا سکتا ہو، یا جو بصورت دیگر کسی فرد، شراکت داری، کارپوریشن یا سیاسی ادارے کے خلاف غیر قانونی طور پر دھمکی آمیز یا ہراسانی والا ہو۔
  • آپ کی پوسٹ میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں جس کا مقصد شرارت یا گمراہی پھیلانا ہو، جیسا کہ فورم پر قبضہ جمانے کے لئے کئی پوسٹس جمع کروانا یا فورم کے متعین موضوع یا تھیم سے ہٹ کر پوسٹ کرنا؛
  • آپ کی پوسٹ میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں جس میں کسی فریق ثالث کی ویب سائٹس، پتے، ای میل ایڈریسز، رابطے کی معلومات، فون نمبرز، یا کسی شناخت کردہ یا منطقی طور پر قابل شناخت فرد کے متعلق دیگر معلومات یا آراء، یا نجی معلومات (بشمول حساس معلومات) ہوں، جبکہ اس سے قبل اس فرد سے P&G کو یہ معلومات فراہم کرنے کی اجازت نہ لی گئی ہو۔
  • آپ کی پوسٹ میں ٹروجن ہارسز، وائرسز، ورمز، نقصان دہ کوڈ یا دیگر ممکنہ طور پر نقصان دہ معلومات، پروگرامز یا فائل پر مشتمل کوئی پروگرامنگ یا مواد شامل نہیں؛ اور
  • P&G کی جانب سے آپ کی پوسٹ کا استعمال ان شرائط کے منافی نہ ہو اور کسی شخص یا ادارے کو نقصان نہ پہنچائے۔

اگر کوئی پوسٹ کسی طرح کسی تشہیر، سوئیپ اسٹیکس، مقابلے، انعامات یا مماثل پروگرام سے متعلقہ ہو تو اضافی شرائط کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ سائٹس پر ظاہر یا دستیاب کی گئی پوسٹس میں شامل تمام آراء، مشورے، بیانات، سروسز، پیش کشیں یا دیگر معلومات متعلقہ مصنف یا تقسیم کنندہ کی جانب سے ہیں، نہ کہ P&G کی جانب سے۔ ہم ایسی کسی پوسٹ کی درستگی، کاملیت یا کارآمد ہونے کی تصدیق یا ضمانت نہیں دیتے۔ P&G سائٹ پر آنے والے صارفین کی جمع کروائی گئی یا بنائی گئی تمام پوسٹس کا جائزہ نہیں لیتا اور نہیں لے سکتا، اور کسی بھی طرح ان پوسٹوں کا ذمہ دار نہیں۔۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کو سائٹ پر صارفین کا تیار کردہ مواد دیکھنے اور تقسیم کرنے کی اہلیت فراہم کرنے سے P&G محض اس تقسیم کے غیر فعال وسیلے کا کام کر رہا ہے اور سائٹ پر موجود کسی پوسٹ یا سرگرمی سے متعلق کوئی ذمہ داری یا جوابدہی قبول نہیں کرتا۔ P&G پو پوٹسس لگانے یا استعمال کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ P&G ایسی پوسٹس اور/یا صارفین کو بلاک کرنے یا مٹانے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو اس کے خیال میں درج ذیل خصوصیات کی حامل ہوں: (ا) بدزبان، ذلت آمیز یا بےہودہ، (ب) فراڈ، دھوکہ دہی یا گمراہ کن، (ج) کسی اور کے حقوقِ اشاعت، ٹریڈ مارک یا دیگر دانشوارانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی یا (د) کسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی یا (ہ) توہین آمیز یا بصورت دیگر P&G کی ذاتی صوابدید پر ناقابل قبول۔ نوٹ کریں کہ آپ کی پوسٹ یا منتقل کی گئی تمام ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو Procter & Gamble کی جانب سے Procter & Gamble کے رازداری کے بیان کے مطابق برتا جائے گا۔ ہمارے رازداری کے بیان میں طے شدہ رہنما ہدایات کے تحت ہماری جانب سے آپ سے لی گئی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے علاوہ ہر پوسٹ کو غیر خفیہ اور غیر مالکانہ سمجھا جائے گا۔ P&G پر پوسٹوں کے حوالے سے کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔ کوئی پوسٹ جمع کروانے سے آپ P&G کو درج ذیل میں سے ہر ایک فراہم کرتے ہیں:

  • ایسی پوسٹ کو کلی یا جزوی طور پر کسی آن لائن یا آف لائن، فی الحال معلوم یا مستقل میں دریافت کردہ میڈیا، شکل یا ٹیکنالوجی میں استعمال کرنے، نگرانی کرنے، جائزہ لینے، دوبارہ تیار کرنے، تبدیل کرنے، موافق بنانے، شائع کرنے، ترجمہ کرنے، ماخوذ کام تیار کرنے، تقسیم کرنے، ارسال کرنے، ظاہر کرنے اور عمل کرنے کا غیر مخصوص، عالمی، مستقل، ناقابل واپسی، مکمل ادائیگی کے ساتھ، رائلٹی سے پاک، مکمل طور پر ذیلی لائسنس دینے کے قابل اور قابل منتقلی حق اور لائسنس، خواہ یہ کسی بھی طریقے سے ہو، بشمول مگر بلا تحدید تمام تشہیری، عوام کے دیکھنے اور/یا تبصروں کے لئے دستیاب (خواہ P&G کے ویب صفحات پو ہو یا کسی فریق ثالث کے ویب صفحات پر)،اشتہاری، مارکیٹنگ، مرچنڈائزنگ، پبلسٹی اور تجارتی استعمالات اور ان کے ذیلی استعمال کے لئے، آپ کو کوئی مزید نوٹس یا ادائیگی دیے یا اجازت لیے بغیر (ماسوائے جب قانونی طور پر ممنوعہ ہو)؛
  • آپ کی پوسٹس میں موجود آپ کا نام، کنیت، صارف نام، سوانجی معلومات، آپ کی آواز کی ریکارڈنگز اور/یا آپ کی کوئی ڈرائنگز، فوٹوگرافک یا ویڈیوگرافک کلپس، پورٹریٹس، مثالیں یا تصاویر، یا آپ کے اشاعت کے حقوق کے حق کی دیگر علامت (مشترکہ طور پر "آپ کا ذاتی مواد") کو مکمل یا مسخ شکل میں یا بصورت دیگر مصنف کے تخلیقی کاموں میں شامل کر کے کسی آن لائن یا آف لائن، فی الحال معلوم یا مستقل میں دریافت کردہ میڈیا، شکل یا ٹیکنالوجی میں اور کسی بھی طریقے سے، بشمول مگر بلا تحدید، تمام تشہیری، عوام کے دیکھنے اور/یا تبصروں کے لئے دستیاب (خواہ P&G کے ویب صفحات پو ہو یا کسی فریق ثالث کے ویب صفحات پر)،اشتہاری، مارکیٹنگ، مرچنڈائزنگ، پبلسٹی اور تجارتی استعمالات اور ان کے ذیلی استعمال کے لئے، آپ کو کوئی مزید نوٹس یا ادائیگی دیے یا اجازت لیے بغیر (ماسوائے جب قانونی طور پر ممنوعہ ہو) کا غیر محدود، عالمی، مستقل، ناقابل واپسی، مکمل ادائیگی شدہ اور رائلٹی سے پاک مکمل طور پر ذیلی لائسنس دینے کے قابل اور قابل منتقلی حق اور لائسنس۔

آپ درج بالا تمام مجوزہ استعمالات کے لئے اپنی پوسٹ میں موجود تمام قابل اطلاق اخلاقی حقوق سے بھی دستبرداری پر متفق ہیں۔ پوسٹ جمع کروانے سے آپ اپنی اور اپنے ورثاء، متعین افراد اور نمائندوں کی جانب سے P&G اور اس کے تمام متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز اور نمائندگان کو اس پوسٹ سے یا اس کے استعمال سے پیدا ہونے والے تمام دعووں، مقدمات، کارروائیوں، مطالبات، ذمہ داریوں اور کسی بھی قسم نقصانات، بشمول مگر بلا تحدید غلط تشہیر، حقوقِ اشاعت کی خلاف ورزی، رازداری میں مداخلت، تشہیر کے حق یا اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی اور/یا بدنامی سے آزاد کرنے، بےقصور ٹھہرانے اور مبرا کرنے پر متفق ہیں۔ سابقہ پر کوئی حد لگائے بغیر، کسی بھی صورت میں آپ کو اپنی پوسٹ یا اس پوسٹ میں شامل آپ کے کسی ذاتی مواد یا درج بالا P&G کے کسی حق کے استحصال کا حق نہیں ہو گا اور آپ ان معاملات میں شمولیت، پابندی یا مداخلت کے ہر حق سے دستبردار ہوتے ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ P&G آپ کو پوسٹ جمع کروانے کی اجازت دینے کے لئے آپ کے نمائندگان، حقوق کی فراہمی، دستبرداریوں اور آزادیوں پر انحصار کرتا ہے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ اس معاہدے میں شامل حقوق اور لائسنسز کی فراہمی اور/یا چھوٹ کو ختم نہیں کر سکتے یا واپس نہیں لے سکتے۔ P&G یہ ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کو اپنی پوسٹ میں ترمیم کرنے یا اسے حذف کرنے کا کوئی موقع ملے گا۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ، نہ کہ P&G کسی بھی پوسٹ کے مواد کے ذمہ دار ہیں۔

واپس اوپر جائیں

ضابطۂ اخلاق

کسی سائٹ یا ہماری سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ کسی دیگر خصوصیات تک رسائی یا استعمال، بشمول مگر بلا تحدید ہماری سائٹ پر کوئی پوسٹ جمع کروانے سے آپ درج ذیل ضوابط اخلاق کی پیروی سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ متفق ہیں کہ آپ کسی اور شخص یا ادارے کو ایسی کسی کوشش کی اجازت یا سہولت نہیں دیں گے:

کسی سائٹ یا ہماری سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ کسی دیگر خصوصیات تک رسائی یا استعمال، بشمول مگر بلا تحدید ہماری سائٹ پر کوئی پوسٹ جمع کروانے سے آپ درج ذیل ضوابط اخلاق کی پیروی سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ متفق ہیں کہ آپ کسی اور شخص یا ادارے کو ایسی کسی کوشش کی اجازت یا سہولت نہیں دیں گے:

  • ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سائٹ کا استعمال؛
  • کسی تجارتی مقصد سے کسی سائٹ کے کسی حصے یا سائٹ کے استعمال یا رسائی کی دوبارہ تیاری، نقل، کاپی، فروخت، دوبارہ فروخت یا استحصال؛
  • کسی دوسرے شخص یا ادارے کو ہراساں کرنا، دھمکی دینا یا جان بوجھ کر شرمندہ کرنا یا تکلیف پہنچانا؛
  • کسی دوسرے شخص یا ادارے کا روپ دھارنا؛
  • کسی کثیر السطحی مارکیٹنگ یا مخروطی اسکیموں میں فروغ دینا، ترغیب دینا یا شرکت کرنا؛
  • کسی اٹھارہ (18) سال سے کم عمر فرد سے کوئی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات نکلوانا یا اس کا استحصال کرنا؛
  • کسی خلل انگیز سرگرمی کا حصہ بننا، جیسا کہ فورم پر قبضہ جمانے کے لئے کئی پیغامات بھیجنا یا فورم کے متعلقہ موضوع یا تھیم سے ہٹ کر پوسٹ کرنا؛
  • ایسے وائرسز، ورمز، ٹروجن ہارسز، نقصان دہ کوڈ یا کوئی سافٹ ویئر یا دیگر مواد متعارف کروانا جس کا کوئی حصہ ویب سائٹ کے لئے مضر ہو؛
  • سائٹس کے کسی کمپیوٹر سسٹم یا غیر عوامی حصے تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنا یا سائٹس، سروسز یا سائٹس سے منسلک نیٹ ورکس میں مداخلت کرنا یا خلل ڈالنا۔
  • کسی شخص کی رازداری میں خلل ڈالنا، بشمول کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کے متعلق ذاتی طور پر قابل شناخت یا بصورت دیگر نجی یا حساس معلومات پوسٹ کرنا یا سائٹس کے صارفین کے متعلق ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات جمع کرنا؛
  • کسی ایسے رویے میں شامل ہونا، حوصلہ افزائی کرنا، وکالت کرنا، ہدایات فراہم کرنا یا اسے کرنے کی نیت سے بات کرنا جو کسی فوجداری یا دیوانی جرم میں آتا ہو یا بصورت دیگر کسی وفاقی، ریاستی، مقامی یا بین الاقوامی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کرنا۔

P&G ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرواتا اور نہیں کروا سکتا کہ دیگر صارفین سابقہ ضابطۂ اخلاق اور ان شرائط کی کسی دیگر دفعات کی تعمیل کرتے ہیں یا کریں گے، اور آپ کے اور ہمارے مابین آپ معرفت ہذا ایسی عدم تعمیل سے ہونے والے ہر نقصان یا چوٹ کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں

اس سائٹ پر انٹرنیٹ پر موجود دیگر سائٹس کے روابط (لنکس) شامل ہو سکتے ہیں جو فریقین ثالث کی ملکیت ہوتی ہیں اور انھیں کے ذریعے ان کو چلایا جاتا ہے (”خارجی سائٹس“) حتی کہ اگر فریق ثالث P&G سے وابستہ بھی ہو، تو P&G کا ان خارجی سائٹس پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ہے، جن میں سبھی کی P&G سے آزاد علیحدہ رازداری پالیسیاں، ڈیٹا کلیکشن کے طرز عمل اور شرائط ہوتی ہیں۔ P&G کی ان آزادانہ پالیسیوں یا کارروائیوں کے تئیں کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی ہے اور وہ رازداری کے طرز عمل، شرائط و ضوابط یا ان ویب سائٹوں کے مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ مربوط سائٹس صرف سہولت کے لیے دی گئی ہیں لہذا آپ خود اپنی ذمہ داری پر ان تک رسائی کرتے ہیں۔ لنکس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ P&G کے کفیل، اس امر کی توثیق کرتے ہیں، اس سے وابستہ ہیں یا اس سے منسلک ہیں، یا قانونی طور پر کسی بھی ٹریڈ مارک، تجارتی نام، سروس مارک، ڈیزائن، لوگو، علامت یا دیگر کاپی رائٹ مواد کو استعمال کرنے کی انھیں اجازت دی گئی ہے جو اس طرح کی خارجی سائٹس پر دکھائے گئے ہیں یا ان کے ذریعے قابل رسائی ہیں۔

اگر آپ کسی بھی P&G پروڈکٹس کے بارے میں کسی سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم کے ذریعے کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بشمول P&G کی طرف سے سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ لنکس کے ذریعے، تو آپ ایسی معلومات کو براہ راست سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر اپنے پروفائل پر سائٹ چھوڑے بغیر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ بعض سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز اس عمل کو فعال کرتے ہیں جو صارف کو اوورلیز یا دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر ڈیٹا وصول کرنے اور منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگرچہ یہ ظاہر ہو سکتا ہے کہ ڈیٹا P&G کے ذریعے جمع کیا گیا ہے، لیکن درحقیقت یہ ڈیٹا براہ راست سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم اور/یا فریق ثالث سروس فراہم کنندہ کے ذریعے جمع کیا جاتا ہے۔ کسی بھی معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے آپ کا سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم کا استعمال، اس سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم کی شرائط، ضوابط اور پابندیوں سے مشروط ہوتا ہے اور آپ کو ان کی تعمیل کرنی چاہیے۔

واپس اوپر جائیں

سائٹ اور مصنوعات کے دعووں کا جغرافیائی دائرہ کار

P&G ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اندر سے ان سائٹس کو کنٹرول کرتا اور چلاتا ہے۔ P&G مصنوعات کی تاثیر کے بارے میں ہر دعویٰ یا بیان اور/یا P&G مصنوعات کی تاثیر کا دیگر مصنوعات کی تاثیر سے موازنہ کرنے والا ہر دعویٰ یا بیان واضح طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ تک محدود ہے، سوائے اس کے کہ سائٹ پر بصورت دیگر انکشاف کیا گیا ہو۔ جب تک کہ بصورت دیگر سائٹس میں یا اس کے ذریعے وضاحت نہ کی گئی ہو، سائٹس کا مقصد صرف ان P&G پروڈکٹس کو فروغ دینا ہے جو P&G کے ذریعے ریاستہائے متحدہ اور اس کے علاقوں میں فروخت ہوتے ہیں، اور P&G اس بات کی کوئی نمائندگی نہیں کرتا کہ اس کی ویب سائٹس میں موجود مواد یا اس کے ذریعے بیان کردہ مصنوعات مناسب ہیں یا دوسرے مقامات پر استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔

P&G اس امر کی کوئی نمائندگی نہیں کرتا کہ کسی بھی سائٹ کے مواد مناسب ہیں یا ریاست اوہائیو سے باہر کے مقامات پر استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ ان علاقوں سے سائٹس تک رسائی جہاں ان کا مواد غیر قانونی ہے ممنوع ہےجو لوگ اوہائیو سے باہر کے مقامات سے سائٹس تک رسائی کا انتخاب کرتے ہیں وہ اپنی پہل اور ذمہ داری پر ایسا کرتے ہیں اور وہ قابل اطلاق مقامی قوانین کی تعمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔ آپ امریکی برآمدی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مواد کو استعمال یا برآمد نہیں کر سکتے۔

واپس اوپر جائیں

برقی مواصلات

جب آپ سائٹ پر جاتے ہیں یا ہمیں ای میل بھیجتے ہیں، تو آپ الیکٹرانک طور پر ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ ہم اپنی صوابدید پر آپ سے الیکٹرانک طور پر رابطہ کر سکتے ہیں، بشمول لیکن ، سائٹ پر نوٹس پوسٹ کرتے ہوئے یا آپ کے ای میل کا جواب دینے کے لئے محدود نہیں ہیں آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تمام معاہدے، نوٹس، اعلانات یا دیگر مواصلات جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں الیکٹرانک طور پر کسی بھی قانونی تقاضے کو پورا کرتے ہیں کہ اس طرح کے رابطے تحریری ہوں۔

واپس اوپر جائیں

سائٹ کے مشتملات - اعلانِ لاتعلقی

سائٹ کا مواد (بشمول کوئی گرافکس، سافٹ ویئر، سفارشات یا دیگر مواد) اور سائٹ کے ذریعے دستیاب کوئی بھی مواد "جیسا ہے" کی بنیاد پر اور کسی بھی قسم کی یا تو واضح یا مضمر وارنٹی کے بغیر فراہم کیا جاتا ہے۔ قابل اطلاق قانون کے مطابق مکمل طور پر قابل اجازت حد تک، P&G تمام وارنٹیوں کا انکار کرتا ہے، ظاہر یا مضمر، بشمول تجارتی قابلیت، کسی خاص مقصد کے لیے فٹنس، عنوان اور عدم خلاف ورزی کی تمام مضمر وارنٹیوں سمیت لیکن ان تک محدود نہیں۔ P&G سائٹ پر موجود مواد کی درستگی، صحت، قابل اعتماد ہونا، یا بصورت دیگر استعمال یا استعمال کے نتائج کے حوالے سے کوئی ضمانت نہیں دیتا اور نہ ہی کوئی نمائندگی کرتا ہے۔ سائٹ کے مواد میں تکنیکی غلطیاں یا ٹائپ کی خامیاں شامل ہو سکتی ہیں۔یہ مواد غلط ہو سکتا ہے یا ان کی متعلقہ تاریخوں کے بعد ہونے والی ترقی کے نتیجے میں غلط ہو سکتا ہے۔ P&G ایسی معلومات کی درستگی کی تصدیق یا اسے باقی رکھنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔ چونکہ کچھ قوانین اس بات پر پابندیوں کی اجازت نہیں دیتے کہ کوئی مضمر وارنٹی کب تک باقی رہتی ہے، یا نتیجہ خیز یا حادثاتی نقصانات کی ذمہ داری کے اخراج یا حد کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے مذکورہ بالا حدود آپ پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔

واپس اوپر جائیں

سائٹ کی کاروائی - اعلانِ لاتعلقی

P&G سائٹ اور اس کے آپریشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن سائٹ یا اس کے آپریشن میں موجود کسی بھی خرابی کے نتائج کے لیے ذمہ دار نہیں، اور نہ ہو سکتا ہے۔ جہاں تک سائٹ آپریشن کا تعلق ہے، P&G ہر قسم کی تمام وارنٹیوں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، چاہے وہ واضح ہوں یا مضمر، بشمول، لیکن کسی خاص مقصد، عنوان اور عدم خلاف ورزی کے لیے تجارتی صلاحیت یا فٹنس کی تمام مضمر وارنٹیوں تک محدود نہیں۔ P&G اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دیتا کہ (i) سائٹ کا آپریشن صارف کی ضروریات کو پورا کرے گا؛ (ii) بلاتعطل سائٹ تک رسائی ، بروقت، محفوظ، وائرس، ورمز، ٹروجن ہارسز یا دیگر نقصان دہ اجزاء سے پاک، یا نقائص یا غلطیوں سے پاک ہوگی۔ (iii) سائٹ کے استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج درست یا قابل اعتماد ہوں گے۔ یا (iv) نقائص کو درست کیا جائے گا۔ آپ (اور نہ کہ P&G) تمام سروسنگ، مرمت، یا تصحیح کے پورے خرچ کےذمہ دار ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کے آلات اور سافٹ ویئر کے لیے کسی بھی وائرس، غلطیوں یا کسی دوسری پریشانی کے نتیجے میں، جو بھی آپ کو سائٹ پر جانے کے نتیجے میں ہو سکتا ہے۔ چونکہ کچھ قوانین اس بات پر پابندیوں کی اجازت نہیں دیتے ہیں کہ ایک مضمر وارنٹی کب تک تک باقی رہتی ہے، یا نتیجہ خیز یا حادثاتی نقصانات کی ذمہ داری کے اخراج یا حد کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے مذکورہ بالا حدود آپ پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔

واپس اوپر جائیں

جوابدہی کی حد

کسی بھی صورت میں P&G کسی بھی براہ راست، بالواسطہ، خصوصی، تعزیری، حادثاتی، عبرت انگیز یا نتیجہ خیز، نقصانات، یا کسی بھی طرح کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا، یہاں تک کہ اگر P&G کو پہلے اس طرح کے نقصانات کے امکان کے بارے میں مشورہ دیا گیا ہو، چاہے معاہدے کے تحت کسی کارروائی میں ہو۔ غفلت، یا کوئی دوسرا نظریہ، اس سائٹ سے دستیاب معلومات، خدمات، پروڈکٹس، اور مواد کے استعمال، استعمال کرنے کی اہلیت، یا کارکردگی سے پیدا ہونے والی یا اس سے متعلق ہو.۔ یہ پابندیاں کسی بھی محدود چارہ کار کے ضروری مقصد کی ناکامی کے باوجود لاگو ہوں گی۔

اگر ذکر کردہ ذمہ داری کی پیشگی پابندی کو ناقابل نفاذ سمجھا جاتا ہے، تو آپ کے تئیں فراہم کنندگان کی زیادہ سے زیادہ ذمہ داری ان مصنوعات یا خدمات کے لیے ادا کی گئی رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جس کا آپ نے سائٹ کے ذریعے آرڈر کیا ہے.۔ کچھ قوایین کچھ نقصانات کے لیے ذمہ داری کی حد یا اخراج کی اجازت نہیں دیتے ہیں، اس لیے مذکورہ بالا پابندیاں اور اخراج آپ پر اس حد تک لاگو نہیں ہوسکتی ہیں جس حد تک اس دائرہ اختیار کا قانون ان شرائط پر لاگو ہوتا ہے۔ اگر قانون آپ پر لاگو ہوتا ہے اور آپ کی سائٹ کا استعمال آپ کو کسی بھی حقوق یا چارۂ کار سے دستبردار ہونے کی اجازت نہیں دیتا ہے، تو یہ شرائط آپ سے ایسے کسی بھی حقوق کو چھوڑنا ضروری نہیں قرار دیتی ہیں۔

واپس اوپر جائیں

ہرجانہ

آپ P&G، اس کے افسران، ڈائریکٹرز، ملازمین، ایجنٹوں، لائسنس دہندگان اور فراہم کنندگان کو تمام نقصانات، اخراجات، نقصانات اور اخراجات بشمول معقول اٹارنی کی فیسوں کے، جو کہ آپ کے ذریعے کی جانے والی شرائط کی کسی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوئے ہوں، آپ کا سائٹ کا استعمال (بشمول لاپرواہی یا غلط طرز عمل) اور/یا کسی بھی سائٹ کا استعمال جس کے لیے آپ نے اپنے صارف اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے شخص کے ذریعے رجسٹر کیا ہو، کے لیے آپ معاوضہ دینے، دفاع کرنے اور بے ضرر رکھنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں

قابل اطلاق قانون اور تنازعات

قانون کی اجازت کی حد تک ، شرائط ہر لحاظ سے ریاست اوہائیو، USA کے بنیادی قوانین کے مطابق، قانون کی دفعات کے انتخاب کی پرواہ کیے بغیر، اور نہ کہ سامان کی بین الاقوامی فروخت کے لیے 1980 کے اقوام متحدہ کے کنونشن کے معاہدوں کے مطابق چلائی جائیں گی اور ان کی وضاحت کی جائے گی۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سوائے اس کے کہ جو یہاں بیان کیا گیا ہے، شرائط یا سائٹ (بشمول P&G مصنوعات کی سائٹ کے ذریعے خریداری) سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر پیدا ہونے والے تنازعات کو خصوصی طور پر ہیملٹن کاؤنٹی، اوہائیو میں واقع ریاست یا وفاقی عدالتوں میں حل کیا جائے گا۔آپ بذریعہ ہذا جتمی طور پر اس طرح کے کسی بھی تنازعہ میں اس طرح کی کسی عدالت کے مقام اور مکمل دائرہ اختیار کو منظور کرتے ہیں.

مذکورہ بالا کے باوجود، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ P&G، اپنی صوابدید پر، آپ سے یہ مطالبہ کر سکتا ہے کہ وہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر شرائط یا سائٹ سے پیدا ہونے والے تنازعات کو بین الاقوامی ثالثی کے تحت، اوہائیو میں ہونے والی حتمی اور پابند ثالثی کے لیے امریکن ثالثی ایسوسی ایشن کے ثالثی کے قواعد، مذکورہ قواعد کے مطابق مقرر کردہ ایک یا زیادہ ثالثوں کے ذریعہ۔ پیش کریں۔ اس طرح کے قوانین کے باوجود، لیکن، اس طرح کی کارروائی ریاست اوہائیو، USA کے قوانین کے تحت چلائی جائے گی۔ بذریعہ ہٰذا شروع کی گئی کسی بھی ثالثی میں کوئی بھی فیصلہ صرف مالی نقصانات تک محدود ہوگا اور اس میں ایک مالیاتی رقم ادائیگی کی ہدایت کے علاوہ کسی فریق کو کوئی حکم یا ہدایت شامل نہیں ہوگی۔ مزید برآں، ثالث (ثالثوں) کو اس سیکشن کے تحت شروع کی گئی کسی بھی ثالثی میں مروجہ طور پر، فریق کے حقیقی نقصانات سے پیمائش نہ کیے جانے والے تعزیری، نتیجہ خیز یا دیگر نقصانات عائد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوگا، سوائے اس کے جو کہ قانون کے ذریعہ مطلوب ہو۔

کارروائی یا دعوے کی کوئی بھی وجہ جو آپ کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر شرائط یا سائٹ (بشمول سائٹ کے ذریعے P&G مصنوعات کی خریداری) سے پیدا ہو یا اس سے متعلق ہو، دعویٰ یا کارروائی کے بعد ایک (1) سال کے اندر شروع کیا جانا چاہیے۔

رازداری کا بیان لوگوں کو رازداری کے بیان اور ان کی ذاتی معلومات کے سلسلے میں شکایات درج کروانے کے لیے علیحدہ اختیارات فراہم کرتا ہے۔

واپس اوپر جائیں

کوئی دستبرداری نہیں

شرائط کے کسی بھی حصے کو نافذ کرنے میں P&G کی طرف سے کوئی ناکامی شرائط کے تحت P&G کے کسی بھی حقوق سے دستبردار نہیں مانی جائے گی چاہے کسی بھی شخص کی طرف سے جزوی یا مستقبل کی کارروائیوں کے لیے ہو۔ P&G کی طرف سے نہ تو کسی فنڈز کی وصولی اور نہ ہی P&G کی کارروائیوں پر کسی شخص کے انحصار کو شرائط کے کسی بھی حصے کی چھوٹ تصور کیا جائے گا۔ P&G کے ایک مجاز نمائندے کا تحریری دستخط شدہ چھوٹ کا صرف مخصوص، کوئی قانونی اثر ہو گا۔

واپس اوپر جائیں

حقوقِ اشاعت اور ٹریڈ مارکس

اس سائٹ میں شامل پورا مواد، بشمول متن، ڈیزائن، گرافکس، انٹرفیس، یا کوڈ اور اس کے انتخاب اور انتظامات سمیت لیکن ان ہی تک محدود نہیں، ریاستہائے متحدہ اور کاپی رائٹ کے دیگر قوانین کے تحت ایک اجتماعی کام کے طور پر کاپی رائٹ شدہ ہیں، اور یہ P&G کی ملکیت ہیں۔ اجتماعی کام میں وہ کام شامل ہیں جو P&G کے ذریعے لائسنس یافتہ ہیں۔ کاپی رائٹ 2000–2015۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ تمام ٹریڈ مارکس، سروس مارکس، اور تجارتی نام (مجموعی "مارکس") ٹریڈ مارکس یا رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں اور Procter & Gamble، یا دیگر متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں جنہوں نے P&G کو ایسے نشانات استعمال کرنے کا حق اور لائسنس دیا ہے۔

واپس اوپر جائیں

ڈاؤنلوڈ کیا گیا سافٹ ویئر

اگر آپ سائٹ سے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تو سافٹ ویئر اور سافٹ ویئر سے متعلق تمام فائلیں، تصاویر اور ڈیٹا (مکمل، "سافٹ ویئر") کے لیے آپ کو P&G کے ذریعے لائسنس دیا جائے گا۔ آپ ڈاؤن لوڈ کردہ سافٹ ویئر کے مالک نہیں ہوتے ہیں، اور P&G اس سافٹ ویئر کی ملکیت آپ کو منتقل نہیں کرتا ہے۔ P&G ڈاؤن لوڈ کردہ سافٹ ویئر اور سافٹ ویئر سے متعلق تمام مالکانہ حقوق کی مکمل ملکیت اور اس کا ٹائٹل (حق ملکیت) برقرار رکھتا ہے۔ آپ سافٹ ویئر کو دوبارہ تقسیم، فروخت، ڈی کمپائل، ریورس انجینئرنگ، اجزا الگ کرنا، یا بصورت دیگر انسانی قابل ادراک شکل میں مختصر نہیں کر سکتے۔ سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ سافٹ ویئر ریاستہائے متحدہ کے ای پورٹ کنٹرول قوانین کے تابع ہے۔ اگر آپ ویب سائٹس سے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تو آپ P&G سے نمائندگی کرتے ہیں اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ ان قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں۔

واپس اوپر جائیں

موبائل

یہ سائٹ ایسی خصوصیات اور خدمات کی پیش کرتی ہے جو آپ کو آپ کے موبائل فون کے توسط سے دستیاب ہوتی ہیں۔ان خصوصیات اور خدمات میں، بغیر کسی حد کے، آپ کے موبائل ڈیوائس سے سائٹ کو براؤز کرنے، سائٹ پر مواد اپ لوڈ کرنے، سائٹ سے پیغامات وصول کرنے، اپنے موبائل فون پر ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے یا سائٹ کی خصوصیات تک رسائی (مکمل، "موبائل فیچرز") شامل ہو سکتے ہیں)۔ہم موبائل خصوصیات کے لیے چارج کر سکتے ہیں اور یہ چارجز موبائل فیچر کے لیے رجسٹریشن مکمل ہونے سے پہلے بتائے جائیں گے۔ نیز، معیاری پیغام رسانی، ڈیٹا اور دیگر فیس آپ کے کیریئر کے ذریعے وصول کی جا سکتی ہیں۔فیس اور چارجز آپ کے موبائل بل پر ظاہر ہوں گے یا آپ کے پری پیڈ بیلنس سے کاٹے جائیں گے۔ آپ کا کیریئر کچھ موبائل خصوصیات کو ممنوع یا محدود کر سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ کچھ موبائل خصوصیات آپ کے کیریئر یا موبائل ڈیوائس کے ساتھ مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ ان مسائل سے متعلق سوالات کے ساتھ اپنے کیریئر سے رابطہ کریں۔ جیسا کہ قابل اطلاق ہے، موبائل کی مخصوص خصوصیات سے باہر نکلنے کے طریقے سے متعلق ہدایات ان موبائل خصوصیات کے سلسلے میں آپ کو بتائی جائیں گی۔ہدایات میں عام طور پر آپ سے موبائل فیچر کے لیے قابل اطلاق شارٹ کوڈ میں مطلوبہ لفظ (جیسے "STOP," "CANCEL" "END," "UNSUBSCRIBE," "QUIT" وغیرہ) لکھ کر ٹیکسٹ بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جن موبائل خصوصیات کے لیے آپ رجسٹرڈ ہیں وہ آپ کے موبائل ڈیوائس پر P&G یا دیگر فریقین کے حوالے سے مواصلات بھیج سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ، ہم آپ کے موبائل فیچرز کے استعمال سے متعلق معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں

حقوقِ اشاعت کی خلاف ورزی کے دعوے دائر کرنے کے لیے نوٹس اور طریقہ کار

ٹائٹل 17، ریاستہائے متحدہ کوڈ، سیکشن 512(c)(2) کے مطابق، دعوی کردہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی اطلاعات سائٹس کے نامزد ایجنٹ کو بھیجی جانی چاہئیں۔ مندرجہ ذیل طریقہ کار سے غیر متعلق یا ان کی تعمیل نہ کرنے والی تمام پوچھ گچھ کا کوئی جواب نہیں ملے گا۔ P&G دوسروں کی مالکانہ املاک کا احترام کرتا ہے، اور ہم اپنے صارفین اور مہمانوں سے ایسا کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ P&G مبینہ خلاف ورزی کے نوٹس پر کارروائی اور تحقیقات کرے گا اور ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ ("DMCA") اور دیگر قابل اطلاق مالکانہ املاک کے قوانین کے تحت مناسب کارروائی کرے گا۔ DMCA کی تعمیل کرنے والے نوٹسز کی وصولی پر، P&G خلاف ورزی کرنے والے یا خلاف ورزی کرنے والی سرگرمی کا شکار پائے جانے والے کسی بھی مواد تک رسائی کو ہٹانے یا غیر فعال کرنے کے لیے کارروائی کرے گا اور مواد یا سرگرمی کے کسی بھی حوالہ یا لنک تک رسائی کو ہٹانے یا غیر فعال کرنے کے لیے کارروائی کرے گا جس کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا کام اس طرح کاپی کیا گیا ہے جس سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو براہ کرم P&G کو درج ذیل معلومات فراہم کریں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ کے نوٹس کو مؤثر بنانے کے لیے، اس میں درج ذیل سبھی کو شامل کرنا ضروری ہے:

  • کسی خصوصی کاپی رائٹ کے مالک کی جانب سے کام کرنے کے مجاز شخص کا طبعی یا الیکٹرانک دستخط جس کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہو؛
  • کاپی رائٹ والے کام کی تفصیل جس کے بارے میں آپ دعوی کرتے ہیں کہ خلاف ورزی ہوئی ہے۔
  • اس بات کی وضاحت کہ آپ جس مواد کی خلاف ورزی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ سائٹ پر کہاں واقع ہے۔
  • آپ کا پتہ، ٹیلی فون نمبر، اور ای میل ایڈریس اور دیگر تمام معلومات جو معقول حد تک کافی ہوں جس سے P&G آپ سے رابطہ کرسکے
  • آپ کی طرف سے ایک بیان کہ آپ کو نیک نیتی کا یقین ہے کہ متنازعہ استعمال کاپی رائٹ کے مالک، اس کے ایجنٹ، یا قانون کے ذریعہ مجاز نہیں ہے۔
  • آپ کی طرف سے ایک بیان، جو جھوٹی گواہی کے جرمانے کے تحت دیا گیا ہے، کہ آپ کے نوٹس میں درج بالا معلومات درست ہیں اور یہ کہ آپ کاپی رائٹ کے مالک ہیں یا کسی ایسے خصوصی حق کے مالک کی جانب سے کارروائی کرنے کے مجاز ہیں جس کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہے۔

دعوی کردہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے نوٹس انھیں بھیجے جانے چاہئیں:

بذریعہ ڈاک:

The Procter & Gamble Company

قانونی/IP ڈویژن

Copyright Agent 299 East Sixth

سٹریٹ سنسناٹی، OH 45202

بذریعہ فیکس:

(513) 945-6840

بذریعہ ای میل:

copyright.im@pg.com (براہِ کرم موضوع کی سطر میں " خلاف ورزی کا نوٹس " شامل کریں۔)

اہم نوٹ: پچھلی معلومات خصوصی طور پر PROCTER & GAMBLE کو مطلع کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے کہ ممکن ہے آپ کے کاپی رائٹ شدہ مواد کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔ دیگر تمام استفسارات، جیسے پروڈکٹ یا خدمت سے متعلق سوالات اور درخواستیں، یا رازداری سے متعلق سوالات کا اس عمل کے ذریعے کوئی جواب نہیں ملے گا۔

واپس اوپر جائیں

ہم سے رابطہ کریں

اگر ان شرائط میں آپ کے سوال کا جواب موجود نہیں یا اگر آپ ہمارے ضابطۂ اخلاق کی کسی خلاف ورزی کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہم سے درج ذیل طریقے سے رابطہ کریں:

بذریعہ ای میل:

The Procter & Gamble Company

One Procter & Gamble Plaza

Cincinnati, Ohio 45202

United States

ای میل

براہ کرم www.pg.com پر جائیں اور صفحے کے اختتام پر موجود "ہم سے رابطہ کریں" کے لنک پر کلک کریں۔

واپس اوپر جائیں

پیراگراف کی سرخیاں

ان شرائط میں پیراگراف کی سرخیاں صرف سہولت کے لیے ہیں اور ان کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے۔

واپس اوپر جائیں

شدت

اگر سیکشن یا ان شرائط کے کسی سیکشن کو غلط، غیر قانونی، ناقابل نفاذ، یا کسی قانون سے متصادم قرار دیا جاتا ہے، تو اس طرح کا انعقاد کسی بھی طرح باقی سیکشنز کے نفاذ پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

واپس اوپر جائیں

حقِ اشاعت 2001—2021 P&G۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔